تیز موسیقی سے درجنوں‌ مرغیاں‌ ہلاک ہو گئیں

شیئر کریں:

شادی کی تقریب میں‌ تیز آواز سے میوزک بجانے پر قریبی فارم ہاؤس میں درجنوں‌ مرغیاں‌
ہلاک ہو گئیں. واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا جہاں شادیوں میں‌ بہت زیادہ زور وشور
سے موسیقی کا اہتمام کیا جاتا ہے.
رات گئے انتہائی تیز آواز میں موسیقی اور شور کی مرغیاں تاب نہ لاسکیں اور 60 سے زائد مرغیاں
ہلاک ہو گئیں.
فارم ہاؤس کے مالک نے تھانہ میں درخواست دی ہے کہ اس نے تقریب کے گھر والوں‌ سے کئی
بار کہا کہ آواز آہستہ کرلی جائے لیکن انہوں‌ نے ایک نہ سنی اور تیز آواز کی وجہ سے حرکت
قلب بند ہونے پر مرغیاں‌ دم توڑ گئیں.
ڈاکٹرز کے مطابق تیز آواز پرندوں‌ کی زندگیوں کے لیے انتہائی مضر ہیں جو تیز آواز انسانوں کو
متاثر کرے اس کی پرندے تاب نہیں‌ لاسکتے جس سے ان کی موت لاحق ہو جاتی ہے.


شیئر کریں: