تھائی لینڈ کی ریلوے مارکیٹ ، ٹریک سے جڑی دکانوں پر خریداری

شیئر کریں:

تھائی لینڈ میں ریلوے ٹریک سے جڑی مارکیٹ کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ ریلوے لائن اور اس کے ساتھ بنائی گئی عارضی
اپنے محل وقوع کے اعتبار سے دنیا کی واحد عجیب و غریب مارکیٹ کا رتبہ رکھتی ہے۔

دارالحکومت بنکاک سے 80 کلو میٹر جنوب مغربی صوبے سموک سانگ کرام میں ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف
تقریبا 500 کلو میٹر تک دکانیں پھیلی ہوئی ہیں۔ ہفتہ میں چھ روز یہ مارکیٹ لگتی ہے اور یہاں مقامی کے ساتھ ساتھ
سیاح بھی اپنے باورچی خانے کے لیے سی فوڈ اور سبزی کی خریداری کرتے ہوئے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ٹرین کے
پہنچنے سے پہلے اس کی آواز لوگوں کے کانوں میں رس گھولنا شروع کر دیتی ہے۔ ٹرین کی رفتار بھی 30 کلومیٹر
سے زیادہ نہیں ہوتی اسی لیے دکانداروں اور گاہکوں کے لیے خود سنھبالنے میں دشواری پیش نہیں آتی۔

ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ یہاں بیٹھنا اور خریداری کرنا بظاہر بہت خطرناک دیکھائی دیتا ہے لیکن دراصل ایسا ہرگز
نہیں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہوا۔ اس کے خاندان کے افراد پچھلے 50 سال سے یہاں کاروبار کرتے آرہے ہیں انہیں
کبھی کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
ٹرین کی آمد سے چند سیکنڈ پہلے ہی ہم اپنی چھتری نما دکان کو ٹریک سے ہٹا لیتے ہیں اور ٹرین باآسانی وہاں
سے گزر جاتی ہے۔ کورونا وائرس کےبعد مارکیٹ کی رونقین بحال ہو گئی ہیں۔


شیئر کریں: