تعلیم کے نام پہ زیادتی کرنے والا پرنسپل گرفتار

شیئر کریں:

درندہ صفت اور ذہنی مریضوں نے تعلیم کو بھی اپنی حوس کا نشانہ بنالیا ہے۔ قوم کے معماروں کی تعلیم و تربیت کے لیے گھروں سے آنے والی ٹیچرز کو علم دشمن پرنسپل اپنے مزموم مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دو درجن سے زائد ٹیچرز اور اسٹاف سے زیادتی کرنے والا پرنسپل گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم عرفان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔ ملزم کے موبائل فون سے 25 سے زائد ویڈیوز قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ گرفتار ملزم اپنے اسٹاف اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا۔
‏ ایس ایس پی ملیرحسن سردار کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے پولیس کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ جماعت اسلامی کے وفد نے بھی ملیر پولیس کو درخواست دی تھی ملزم کو پکڑنے میں شہریوں نے مدد کی گرفتار ملزم بلیک میلنگ زیادتی اور دیگر واقعات میں ملوث ہے۔آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کر لی ۔


شیئر کریں: