تعلیم اب ٹی وی پر پوری کی جائے گی؟

شیئر کریں:

کورونا وائرس انسانی زندگی کے معمولات تبدیل کر کے رکھ دیے ہیں۔
جہاں معیشت اور تمام امور پر وائرس نے متاثر کیا وہیں تعلیم کا نظام بھی بیٹھ چکا ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔
لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے پیش نظر اب آن لائن تعلیم کا سلسلہ بڑھنے لگا ہے۔
اسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیم گھر کیبل چینل شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے تعلیمی اداروں میں پانچ اپریل تک تعطیلات دے دی گئی تھیں۔
صورت حال بہتر نہ ہونے پر تعطیلات 31 مئی تک بڑھا دی گئیں۔
طلباء و طالبات کا تعلیمی سال بچانے کے لیے کئی اداروں نے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا۔
یہی وجہ ہے کہ اس اہمیت کو بھانپتے ہوئے پنجاب حکومت نے کیبل چینل پر تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
کیبل نیٹ ورک پر چینل لانچ کرنا موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے
طلباء اور والدین نے بھی کیبل چینل کو اچھا قم قرار دیا ہے۔


شیئر کریں: