زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ترکی سمیت کئی ملکوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئے
گھروں سے باہر آگئی۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے بلغاریہ، یونان، برطانیہ، مصر اور لیبیا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتیں گرگئیں اور متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے ازمیر زلزلے کے اثرات سے اللہ تعالیٰ ہمارے عزیر شہریوں کو
محفوظ رکھے۔
ریاست اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ متاثرہ شہریوں کے ساتھ ہے خطے میں تمام ریاستی مشنری اور
ادارے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لیے حرکت میں آ چکے ہیں اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے۔