تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوری علالت کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔
خادم حسین رضوی طویل عرصے سے بیمار تھے یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد کے دھرنے میں بھی موجود
نہیں تھے۔
پنڈی کھیپ سے تعلق رکھنے والے علامہ خادم رضوی کی عمر 54 برس تھی-
فیض آباد دھرنا ایک بار پھر تحریک لبیک کی شرائط پر ہی ختم ہوا
تحریک لبیک پاکستان نے اتوار کو لیاقت باغ راولپنڈی سے ریلی نکالی تھی اور فیضآباد جانے تک
پولیس کے ساتھ جگہ جگہ تصادم بھی ہوا۔
علامہ خادم حسین رضوی نے نومبر 2017 میں نواز شریف دور حکومت میں فیض آباد دھرنے سے
ہی شہرت حاصل کی۔
خادم رضوی اور ان کی جماعت کے کئی رہنماؤں سمیت کارکنوں پر انسداد دہشت گردی
کے مقدمات بھی قائم کیے گئے تھے۔
تحریک لبیک کے اس کے بعد مخصوص حلقوں میں پزیرائی ملی اور پھر 2018 کے انتخابات
میں ان کی تنظیم تحریک لبیک پاکستان نے حصہ بھی لیا۔