تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جعفر شاہ کورونا سے انتقال کر گئے

شیئر کریں:

تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ انتقال کر گئے۔
سید جعفر شاہ دو ہفتوں سے اسلام آباد میں کورونا کے باعث زیر علاج تھے۔

جعفر شاہ گلگت حلقہ تھری سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جعفر شاہ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
آئی ٹین ون کمپلیکس امام بارگاہ میں نماز جنازہ کے بعد مرحوم رہنما کی میت تدفین کے لیے گلگت روانہ کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے جعفر شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کی۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے مرحوم جعفر شاہ پارٹی کا اثاثہ تھے۔


شیئر کریں: