تحریک انصاف حکومت دنیا کی 8ویں بہترین حکومت ہو گئی

شیئر کریں:

تحریک انصاف کی حکومت نے دنیا بھرمیں اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منوالیا ہے۔
عالمی سروے کے مطابق کورونا وائرس سے بہترین طریقے سے نمٹنے والے ممالک کی فہرست
میں پاکستان کا 8واں نمبر رہا۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے 73فیصد عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئین ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کورونا وائرس سے
بہتر طریقے سے نمٹی ہے۔

عوام کو مہلک وبا سے بچانے کے لیے اعلی اقدامات اٹھائے گئے جس کی وجہ سے کم سے کم جانی نقصان ہوا۔
حکومت کی کوششوں سے کورونا کی موجودگی میں معیشت کو بھی ڈوبنے سے بچایا۔

کورونا وائرس کی وبا سے بہتر انداز سے نمٹنے والے ممالک میں ویتنام پہلے، چین دوسرے اور
بھارت تیسرے نمبر ہے۔

دنیا بھرمیں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 19 لاکھ 22 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔
مارچ 2019 کے بعد سے ایک با پھر دنیا کے کئی ممالک کو لاک ڈاؤن اور کرفیو جیسی
صورت حال کا سامنا ہے۔
اس کے برعکس پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے
صورت حال کو کنٹرول میں رکھا ہوا ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 28واں نمبر ہے اور اب تک 10 ہزار 558 اموات ہوئی ہیں۔


شیئر کریں: