بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام پر فراڈ

شیئر کریں:

سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے نام قائم “بے نظیر بھٹو” اِنکم سپورٹ پر لوگوں سے فراڈ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سائبر کرائم پروایکٹو ہونے کے باوجود لوگ ملک بھر کے عوام کو اِنکم سپورٹ پروگرام کے نام پر مسلسل لوٹ رہے ہیں۔ بہروپیے باقاعدہ طور پر اپنے نمبرز بھی میسیجز میں لکھ رہے ہوتے ہیں۔ تھوڑے تھوڑے وقت کے بعد موبائل پر میسیج کی گھنٹی بجتی ہے کہ آپ کا بے نظیر بھٹو اِنکم سپورٹ پروگرام میں 25200 روپے کی رقم نکل آئی ہے۔میسیج میں دیے گئے نمبر ہر مخصوص اوقات کار میں فون کرکے رقم حاصل کریں۔ سادہ لوح لوگ ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں اور دو نمبر یوں کے کہنے پر متعلقہ نمبرز پر ایزی لوڈ کر دیتے ہیں اس طرح وہ جیب کے پیسے بھی لٹا دیتے ہیں۔ سائبر کرائم اور پی ٹی اے کو چاہیے کہ ایسے افراد کے خلاف وقت ضائع کئے بغیر کارروائی کی جائے۔


شیئر کریں: