بیوی کی جان بچانے کیلیے شوہر کا شارک پر حملہ

شیئر کریں:

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شیلی بیچ کے ساحل پر شوہر نے بیوی کی جان بچانے کیلئے شارک پر چھلانگ لگا دی

شوہر اسے اس وقت تک مکے مارتا رہا، جب تک شارک نے اس کی بیوی کو چھوڑ نہ دیا
واقعہ آسٹریلوی شہر سڈنی کے شمال میں 400 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ساحل کے قریب پیش ایا،
جس میں 35 سالہ شینٹیل ڈوئیل پر 10 فٹ بڑی شارک نے اس وقت حملہ کیا
جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سرفنگ کر رہی تھیں۔
شارک مچھلی کے حملے سے شینٹیل کی دائیں ٹانگ پر شدید زخم آئے
اور انہیں فوری ریسکیو کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے


شیئر کریں: