شیئر کریں:
سوشل میڈیا نے جہاں لوگوں کو سہولتیں فراہم کی ہیں وہیں دوستیاں دوری میں تبدیل کرنے اور طلاقوں کا سبب
بھی بن رہا ہے. لیکن بعض اوقات بیوی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ چیک کرنا شوہر کو بہت زیادہ مہنگا بھی پڑ
جاتا ہے.
ایسا ہی ایک واقعہ تائیوان میں پیش آیا ہے جہاں شوہر نے اپنی ناراض بیوی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیا تو
عدالت نے اسے سزا سنا دی.
ایک سال پہلے میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر تنازعہ ہوا اس کے نتیجے میں بیوی بیٹی کو ساتھ لے
کر والدین کے چلی گئی.
شوہر نے اس دوران حالات سازگار بنانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا. آخری کوشش کے طور پر اس
نے اپنی اہلیہ کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیا تاکے تعلقات بہتر بنائے جاسکیں لیکن اسے لینے کے دینے
پڑ گئے.
اس امر پر بیوی نے عدالت سے رجوع کیا اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے شوہر کو تین ماہ قید کی
سزا سنا دی.
شیئر کریں: