شیئر کریں:
بیوی سے چھپ کر گرل فرینڈ سے ملنے پر شوہر کو گرفتار کر لیا گیا. جیسا کہ بغیر کسی تفریق
و رنگ و نسل تمام ہی بیویاں اپنے شوہروں سے متعلق بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں. وہ کسی اور
عورت کے ساتھ اس کا تعلق برداشت نہیں کرسکتیں.
بھارت کے شہر ممبئی میں ایک 32 سالہ شخص آفس کا دوسرے کام کا بہانا کر کے اپنی گرل فرینڈ
سے ملنے ملک سے باہر چلا گیا.تین چار دن کا یہ دورہ تھا. اس دوران بیوی نے کال کی ہوں گی
تو فون لگا نہیں.
اس کا بھی شوہر کو خوف تھا اسی لیے اس نے واپسی پر امیگریشن سے پہلے ہی بیرون ملک کی
اسٹیمپ والا صفحہ ہی پھاڑ دیا. ائیرپورٹ اہل کاروں نے چیک کرنے پر معلوم کیا تو پھر نوجوان
نے سارا ماجرا بیان کر دیا.
پولیس نے پاسپورٹ میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا.
شیئر کریں: