بیوہ خواتین کے عالمی دن پرمقبوضہ کشمیرکی خواتین دکھ کی تصویر

شیئر کریں:

شوہر کی وفات کے بعد بیوی جیتے جی مر جاتی ہے۔
بیوہ خواتین کا دکھ اجاگر کرنے کے لیے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیوہ خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
دنیا بھر میں بیوہ خواتین کی تعداد کم و بیش 25 کروڑ ہے۔
اقوام متحدہ نے سال 2015 سے اس دن کو منانے کا اعلان کرتے ہوئے
رکن ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ بیواؤں اور ان کے بچوں کو درپیش مسائل کا حل نکالیں
اور انھیں معاشرے میں با عزت شہریوں کے حقوق فراہم کریں۔

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باعث مقبوضہ کشمیر کے تقریباً ہر گھر میں اپنے شوہر کو کھو دینے والی خواتین موجود ہیں۔
مقبوضہ وادی میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 22 ہزار سے زائد خواتین بیوگی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔
عالمی برادری جہاں بیوہ خواتین کا دن ہرسال باقائدگی سے منا رہی ہے
وہیں عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے.


شیئر کریں: