بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیر شہری کو کھاگیا

بہاول پور کے چڑیا گھر میں افسران کی نا اہلی کی وجہ سے انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آگیا ۔ آج صبح تقریباً 11بجے دن چڑیا گھر
میں سیر کے لیے آئے ایک شخص کو شیر نے نگل لیا۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور سپروائزر کی نا اہلی کی وجہ ایک شہری اپنی زندگی کھو بیٹھا۔ چڑیا گھر
میں سیر کے لیے آئے ہوئے ایک شخص شیر باغ میں واقع شیر گھر میں جاگرا. جسے موقع پر شیر نے حملہ کر کے مار دیا ۔
حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائنے کا عندیہ دیا ہے.