بھکاریوں کے روپ میں خواتین چور گروپ سرگرم

شہری ہوشیار ہو جائیں. اب بھکاریوں کے روپ میں خواتین چور متحرک ہو چکی ہیں. کسی پہ بے جا ترس
کھانے کی ضرورت نہیں. بہروپیے بھکاری لوگوں‌کو لوٹ رہے ہیں.

سرگودھا کے تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والی بھکاریوں کے
روپ میں 3 خواتین چوروں کو گرفتار کیا ہے.

قائد اعظم کے پاکستان سے کھلواڑ کون کر رہا ہے؟

خاتون ایس ایچ او انعم سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی. گرفتار خواتین بازاروں میں بھیک مانگنے
کے دوران خواتین کی نقدی اور قیمتی سامان چرا لیتی تھیں.
خواتین کے گینگ نے اردو بازار، کارخانہ بازار، نوری گیٹ اور فیکٹری ایریا میں چوری کی وارداتیں کیں.
خواتین چنگ چی رکشہ میں سوار مسافروں کا سامان بھی چوری کرلیتی تھیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل
کی ہے کہ وہ بھکاری خواتین سے ہوشیار رہیں.