امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی انتخاب میں جیت کا دعویٰ کردیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں بھاری اکثریت سے یہ الیکشن جیت چکا ہوں۔‘
ٹوئٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اس ٹویٹ پر وارننگ دی گئی ہے اور
لکھا گیا ہے کہ ’ جس وقت یہ ٹویٹ کیا گیا اس وقت تک آفیشل ذرائع نے نتائج کا اعلان نہیں کیا۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں الزام لگایا کہ الیکشن ڈے پر
رات 8 بجے کے بعد غیر قانونی طریقے سے ہزاروں ووٹ لیے گئے۔
اس کی وجہ سے پنسلوانیا اور کانٹے کے مقابلے والی ریاستوں میں نتائج تبدیل ہوئے۔
کیا آپ جانتے ہیں جوبائیڈن کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے؟
اس کے علاوہ لاکھوں ووٹ ایسے تھے جنہیں غیر قانونی طور پر آبزو نہیں کرنے دیا گیا۔
اس کی وجہ سے بھی پنسلوانیا سمیت دیگر ریاستوں میں نتائج تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔
امریکی الیکشن آج ہوں، جوبائیڈن کی جیت پر دنیا کا سب سے بڑا جوا
انہوں نے کہا کہ پنسلوانیا کو میرے لیے ایک آسان ریاست قرار دیا گیا
لیکن الیکشن کی رات کو ہی ایک بھاری لیڈ کو غائب کردیا گیا۔
جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب کر لیے گئے
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پنسلوانیا میں جن کمروں میں ووٹوں کی گنتی کی گئی
ان کے دروازوں کو بلاک کرکے ونڈوز پر کور چڑھادیے گئے تاکہ ہمارے پولنگ ایجنٹ گنتی کا عمل نہ دیکھ سکیں