بھارت کی 7 ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا

شیئر کریں:

بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور مہلک بیماری نے سر اٹھا لیا
ریاست کیرالہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش،
ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش میں برڈ فلو پھیل گیا ہے۔
اس کے علاوہ دلی اور مہاراشٹر میں برڈ فلو کی تصدیق کیلیے نمونے بھجوائے
جاچکے ہیں جن کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔
ہریانہ کے ضلع پنچکولا کے دو پولٹری فارمز میں مرغیوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔
گجرات کے ضلع سورت اور راجستھان کے ضلع سروہی میں کوے
اور جنگلی پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی جبکہ ہماچل پردیش کے
ضلع کانگرا میں 86 کوووں کی غیر معمولی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ہماچل پردیش کے اضلاع نہان، بلس پورا اور منڈی میں بھی جنگلی پرندوں کی ہلاکتوں
کی اطلاع موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان کے نمونے جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں


شیئر کریں: