بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پسپائی کی وجہ آئی پی ایل تھی؟

شیئر کریں:

بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پسپائی اور بدترین کی وجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) تھی؟ اس سوال پر پاکستان،
بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں‌ بحث چھڑ گئی ہے. بھارت کی کرکٹ ٹیم پہلی بار 2012 کے بعد سیمی فائنل
تک رسائی کرنے میں‌ کامیاب نہیں ہو سکی.

بھارت کی کرکٹ‌ نے انٹرنیشنل کرکٹ‌ میں فتوحات کے کئی جھنڈے گاڑے ہیں لیکن اس مرتبہ ان کی شکست پر ہر جگہ
ہی تبصرے کیے جارہے ہیں اور یہ سوال بڑی شدت سے اٹھایا جارہا ہے کہ آئی پی ایل نے بھارتی کرکٹرز کو تھکا
کے رکھ دیا ہے.
انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ‌ کھیلنے والے ممالک میں سب سے مہنگی ترین اور بڑی لیگ ہے. جس میں‌ دنیا بھر کے کرکٹرز
شرکت کر کے ڈالرز کماتے ہیں.

اب اسی لیگ پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی ہے. سابق کپتان روی شاستری نے بھی آئی پی ایل کو شکست کی وجہ
قرار دیا ہے. پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد بھی کہتے ہیں آئی پی ای کی تھکا دیننے والی کرکٹ کے
اثرات سامنے آنے لگے ہیں.

مشتاق کہتے ہیں ورات کوہلی کی جانب سے کپتانی سے سبکدوشی اسی سلسلے کی کڑی ہے اور لگتا یہی ہے کہ یہ
ٹی 20 ورلڈ کپ کوہلی کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہو. شائد اب وہ جلد ہی رٹائرمنٹ‌ کا اعلان کر دیں.


شیئر کریں: