بھارت کی عبرت ناک شکست انتہا پسند ہندوؤں‌کا کشمیری طلبہ

شیئر کریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں پہلی بار عبرت ناک شکست پر انتہاپسندوں نے بھارتی
پنجاب کے کالج میں کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پنجاب کے کالج بھائی گرداس انسٹیٹیوٹ آف
انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تمام طلبہ مل کر پاکستان بھارت کا میچ دیکھ رہے تھے۔

جیسے ہی پاکستان نے 13 بالز پہلے میچ جیتا اس دوران انتہا پسند ہندو جماعت سے وابستہ لڑکوں نے
کشمیری طلبہ پر تشدد شروع کر دیا۔ یہی نہیں بلکہ ان کے ہاسٹلز کے کمروں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

کشمیری طلبہ نے اس واقعہ پر احتجاج کیا اور کہا کہ ہم یہاں حصول علم کے لیے آئے ہیں اور سب کی
قومیت بھی بھارت کی ہے لیکن پھر ہمیں مسلمان ہونے کی وجہ سے ہمیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا
جاتا ہے۔

کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے اور بھارت پہلی بات ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان سے ہارا ہے۔ ہمیں
حوصلہ رکھنا چاہیے لیکن ہندوتوا کا نظریہ پھیلانے والوں کو مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں
کے لیے کوئی نہ کوئی بھانہ چاہیے ہوتا ہے۔

پولیس نے شواہد کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے
واقعات عام ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: