بھارت کی سرحد کے قریب چین نے 4 گاؤں‌ بسا لیے “را” کو علم نہ ہوسکا

شیئر کریں:

چین نے بھارت کی سرحد کے ساتھ چار گاؤں بسا لیے لیکن بھارتی فوج کو علم ہی نہ ہوسکا. این ڈی ٹٰی وی کے مطابق
چین نے اگست 2017 کی لڑائی کے بعد انتہائی اہمیت کے حامل پہاڑی سلسلہ ڈھوکلام میں‌ 100 کلو میٹر رقبہ پر
گاؤں‌ تعمیر کر لیے ہیںِ
ڈھوکلام بھوٹان اور چین کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے. 14000 فٹ بلند اسی علاقے میں‌ چین نے 2017 میں سڑک
تعمیر کی تھی جس کا مقصد بھارت کے شمال مشرقی علاقہ میں‌ “سیلی گوری کوریڈور” یا “چکن نیک” کوریڈور
میں‌ بھارتی فوج کی نقل و حرکت پر نظررکھنا ہے.
بھارتی چکن نیک کٹنے کے لیے تیار، چین نے گاؤں بسایا کسی کو خبر بھی نہ ہوئی
سیٹیلائٹ امیج منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی فوج میں‌ کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ ان کی خفیہ ایجنسی کو علم ہی
نہ ہوسکا کہ ان کی سرحد کے قریب ترین علاقہ میں‌ ایک نہیں‌ چار گاؤں‌ 2020 سے 2021 کے درمیان تعمیر کیے
جاچکے ہیں.


شیئر کریں: