بھارت کی دو ریاستوں کو سمندری طوفان “گلاب” سے خطرہ,پاکستان محفوظ

شیئر کریں:

بھارت کی ساحلی ریاستوں اندھراپردیش اور اڑیسہ میں گلاب نامی سمندری طوفان کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ 100 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش سے بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔
سمندر میں طلاطم کی وجہ سے ایک کشتی بھی اندھرا پردیش کے قریب الٹ گئی۔ حادثہ میں دو ماہی گیر ہلاک اور تین ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
گلاب نامی طوفان چار مہینوں میں دوسری بار ریاست اڑیسہ پر حملہ آور ہوا ہے۔ اس سے پہلے مئی میں یاس نامی طوفان ٹکرایا تھا۔ اس مرتبہ اڑیسہ کے ساتھ اضلاع کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
بارش کی وجہ سے طوفانی صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے چند گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے ہیں۔
سمندری طوفان سے پاکستان کے کسی بھی شہر کو کسی قسم کے خطرے کا خدشہ نہیں ہے۔


شیئر کریں: