بھارت کورونا متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

شیئر کریں:

بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا۔
بھارت کورونا وائرس کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
اتوار کے روز 25ہزار کے قریب نئے مریض سامنے آنے کے بعد
ملک بھر میں کووڈ 19سے متاثر افراد کی تعداد 6لاکھ 97ہزار887 ہوگئی ہے۔
بھارت میں اب تک 6لاکھ 97ہزار887 مریض سامنے آچکے ہیں۔
یوں بھارت عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

کورونا سے بھارت میں ڈیڑھ کروڑ اموات کا خدشہ

درجہ بندی میں امریکہ، برازیل اور بھارت کے بعد روس کا نمبر ہے جہاں 6لاکھ 80ہزار203 لوگ اس مرض سے متاثرہوئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے
اب تک اس مرض کے باعث پانچ لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


شیئر کریں: