بھارت میں گائے کے لیے ایمبولینس سروس کا آغاز

شیئر کریں:

بھارت کی ریاست اترپردیش میں گاؤ ماتا یعنی گائے کے لیے پہلی ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن اور
حکمران جماعت بی جے پی کے اپنے اراکین نے بھی اس قسم کے اقدام کا مزاق اڑایا ہے۔ بھارت میں جہاں انسانوں کو
علاج معالجے کی بہتر سہولتیں موجود نہیں اس معاشرے میں ہندتوا کا نظریہ فروغ دینے والی جماعت گائے کا اتنی
اہمیت دے رہی ہے۔
ایمبولینس ضرورت پڑنے پر پندرہ منٹ کے اندر گائے کو طبی امداد پہنچانے کے لیے پہنچ جائے گی۔ گاڑی میں ایک ڈاکٹر
اور ان کے دو اسسٹنٹ موجود ہوں گے۔ وزیر کے مطابق اس سلسلے میں ایک کال سینٹر بھی قائم کیا جارہا ہے جہاں ٹیلی فون کالیں وصول کی جائیں گی اور اس سروس کا باقاعدہ آغاز دسمبر سے کر دیا جائے گا۔
بھارت کی ریاست اترپردیش کی حکومت انتہائی انتہا پسند نظریہ کی حامی ہے جہاں گائے کو پارلیمنٹ میں لایا جاتا ہے۔
ہندتوا کے نظریہ پر یقین رکھنے والے گائے کا پیشاب پینے کو بھی اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں.


شیئر کریں: