بھارت میں قائداعظم کی شادی شدہ زندگی پر فلم بنانے کا منصوبہ

شیئر کریں:

بانی پاکستان محمد علی جناح کی شادی شدہ زندگی پر یہ فلم یا ویب سیریز
شیلا ریڈی کی کتاب ’مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج وچ شاک انڈیا‘پر مبنی ہوگی۔
بالی وڈ میں کئی نامور تاریخی شخصیات مثلاً مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو،
بھگت سنگھ اور سردار پٹیل وغیرہ پر فلمیں بنائی جا چکی ہیں لیکن
اب پہلی بار بھارتی شوبز انڈسٹری بانی پاکستان محمد علی جناح کی ذاتی زندگی پر فلم بنانے جا رہی ہے۔
’ٹپس انڈسٹریز‘سے منسلک بالی وڈ پروڈیوسر کمار تورانی نے شیلا ریڈی کی لکھی ہوئی
کتاب ’مسٹر اینڈ مسز جناح: دی میرج وچ شاک انڈیا‘ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔


شیئر کریں: