بھارت میں‌ پیٹرول ڈیزل 8 روپے فی لیٹر سستا، پاکستان میں‌ مہنگا کیوں؟

شیئر کریں:

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔ دارلحکومت
نئی دیلی میں‌ پیٹرول کی قیمت ہو کر 103 روپے 97 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 86 روپے 67 پیسے
فی لیٹر کر دیا گیا ہے.
اس کے برخلاف پاکستان میں‌ حکومت نے عالمی مارکیٹ‌ میں‌ گراؤٹ کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات
کی قیمتوں کمی نہیں کی ہے.
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں
کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے پیٹرولیم لیوی میں چار روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

حکومت ہر 15 پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم یا زیادہ کرتی ہے اس بار حکومت
نے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے انہیں برقرار رکھنے
کا فیصلہ کیا ہے.
دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم اس کے ثمرات عوام تک نہیں
پہنچائے جارہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے بارہا دوسرے ممالک میں‌ قیمتوں سے موازنہ کیا جاتا
ہے لیکن اس مرتبہ خاموشی رکھی ہوئی ہے.


شیئر کریں: