بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ “لوجہاد” کے خلاف پھٹ پڑے

شیئر کریں:

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ بھی لو جہاد کے خلاف میدان میں آگئے
بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ انڈیا میں ‘لَو جہاد’ کے
نام پر مسلمان و ہندووں کے درمیان نفرتیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مجھے غصہ ہے اس بات پر جس طرح یوپی
میں لو جہاد کے نام پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان بٹوارے کی کوشش کی جا رہی ہے
یہ ڈراما وہ لوگ رچا رہے ہیں جنہیں جہاد کے نام کا مطلب بھی معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لو جہاد کا جو تماشہ کیا گیا ہے،
وہ صرف ہندو اور مسلمانوں کے سوشل انٹریکشن کو بند کرنے کیلئے
تاکہ آپ شادی کی تو بات سوچے ہی نہیں،شادی تو بہت دور کی بات ہے، آپ کا آپس میں ملنا بھی ہم روک دیں گے

اداکار نے اپنی شادی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ رتنا پھاٹک ہندو ہیں
اور جب وہ شادی کر رہے تھے تو والدہ نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ اہلیہ کا مذہب تبدیل کریں گے؟
جس پر انہوں نے والدہ کو بتایا تھا کہ وہ رتنا پھاٹک کا مذہب کیسے تبدیل کرسکتے ہیں،
جس پر والدہ نے بھی تسلیم کیا کہ واقعی کوئی بھی کسی کا مذہب تبدیل نہیں کرسکتا۔


شیئر کریں: