بھارتی کرکٹ میں بحران، ساڑھے 5 کروڑ والا غیرملکی کپتان بنا دیا گیا

شیئر کریں:

آئی پی ایل 2020 میں بھارتی کھلاڑی کپتانی کی اہلیت کھو بیٹھا ایک اور غیر ملکی
کھلاڑی کو قیادت سونپ دی گئی۔

اس طرح دنیائے کرکٹ میں بھارتی کرکٹرز کی قیادت کا فقدان واضح ہونے لگا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل 2020 کے 7 میچز کے بعد دنیش کارتک کو
کپتانی سے ہٹادیا گیا ہے۔

کولکتہ نائٹ رائڈرز کی کپتانی ائون مورگن کے حوالے کردی گئی ہے۔ کارتک کہتے ہیں
کپتانی سے بیٹنگ خراب چل رہی تهی اب انہیں اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینے میں مدد
ملے گی۔
نائٹ رائڈرز کے چیف ایگزیکٹو میسور بھی اس تبدیلی پر کہتے ہیں ہماری خوش قسمتی ہے
کہ رخصت ہونے والے کپتان نے جرات کا مظاہر ە کیا۔
ہم خوش قسمت ہیں کہ 2019 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان ائون مورگن ٹیم کی قیادت کرنے پر راضی ہیں۔
یہ مؤثر تبدیلی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ تبدیلی اچھی ثابت ہو گی۔
مورگن کو نائٹ رائڈرز نے دسمبر 2019 کی نیلامی میں 5.25 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔


شیئر کریں: