بھارتی نژاد صحافی سمیر شاہ بی بی سی کے چئیرمین مقرر

برطانیہ کی کنزرویٹو حکومت نے بھارتی نژاد اور تجربہ کار ٹی وی ایگزیکٹو سمیر شاہ کو رچرڈ شارپ کی جگہ بی بی سی کا سربراہ کے لیے
نامزد کیا ہے.
برطانوی حکومت نے بی بی سی کے نئے چیئرمین کا انتخاب اس وقت کیا جب گزشتہ برسراقتدار چیئرمین کو اس سال کے شروع میں
سابق وزیر اعظم بورس جانسن کو قرض دینے پر استعفیٰ کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔
سابق چیئرمین رچرڈ شارپ اپریل میں پبلک فنڈڈ براڈکاسٹر کے سربراہ کی حیثیت سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ پارلیمانی کمیٹی ان کی
تقرری کی توثیق کر دے گی لیکن انہیں فنڈنگ ​​کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا رہے گا۔
کارپوریشن فی الحال 500 ملین پاؤںڈ کی بچت کرنے کی کوشش کر رہی ہے. حال ہی میں اپنے فلیگ شپ “نیوز نائٹ” پروگرام
میں کٹ بیکس کا اعلان کیا ہے۔
71 سالہ سمیر شاہ کو لائسنس فیس میں اضافے کے لیے حکومت سے بات چیت کرنے کا کام سونپا جائے گا جہاں سے بی بی سی
کو زیادہ تر فنڈنگ ​​ملتی ہے۔
وزیر اعظم رشی سنک سالانہ فیس میں نو فیصد اضافہ روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو فی الحال 159 پاؤنڈ فی گھر ہے۔
سمیر شاہ نے 40 سال سے زائد عرصے تک ٹیلی ویژن میں کام کیا ہے اور بی بی سی میں کرنٹ افیئرز کے سربراہ کے طور پر
بھی کئی کردار ادا کیے ہیں. اب وہ جلد اپنی زمہ داریاں سنبھال لیں‌گے.