بھارتی لیگ کیوی کپتان کین ولیمسن پر بھاری پڑ گئی

شیئر کریں:

یو اے ای میں جاری بھارتی لیگ کیوی کپتان کین ولیمسن پر بھاری پڑ گئی ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ بھارتی لیگ کھیلتے ہوئے کپتان کین ولیمسن انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف اب وہ ایونٹ کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
ڈاکٹرز نے انہیں 2 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا جس کے باعث وہ 26 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے۔ میگا ایونٹ سے پہلے کپتان کی انجری کو کیوی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔


شیئر کریں: