بھارتی بحریہ میں بھی کورونا پہنچ گیا

شیئر کریں:

بھارت کی بحریہ کے 21 اہل کاروں میں کورونا وائرس آگیا ہے۔
بھارتی بحریہ کے مطابق 20 جہاز راں ممبئی کے ساحل پر تعینات تھے۔ ان میں سے زیادہ تر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
رپورٹ ہونے والے کیسز کی نشاندہی ایک جہاز راں سے ہوئی ہے جس میں 7 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اسی کی وجہ سے باقی افراد متاثر ہوئے۔
بحریہ آفس میں لاک ڈاؤن کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے جہاں تمام اہل کاروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
تاہم انڈین بحریہ کا کہنا ہے کہ وائرس بحری جہازوں کے عملے اور سب میرینز تک نہیں پہنچا۔
بھارت میں کے عوام کو پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی سخت لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لیکن اس کے باوجود وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے۔


شیئر کریں: