بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

آئی سی سی ورلڈکپ کے آخری چار میچز میں بدترین پرفارمنس کے بعد کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق
شائقین کرکٹ اور مبصرین کی کڑی تنقید کی زد پر ہیں۔
انضمام الحق کے بھانجے امام الحق کی چھ میچز میں غیرمتاثر کارکردگی کی وجہ سے باالاخر منگل کو بنگلہ دیش کے
خلاف ان کی جگہ فخر زمان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
امام الحق اب تک کھیلے گئے میچز میں محض 162 رنز ہی جوڑ سکے ہیں.

امام الحق نے منصور اختر کی یاد دلادی

خبروالے نے ورلڈکپ پر تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی تھی جس میں امام الحق کا موازنہ 1987 کے ورلڈ کپ میں عمران
خان کے نور نظر اوپنر منصور اختر سےکیا گیا تھا.
ان کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن رہی تھی لیکن بابر اعظم کی عمران خان انہیں مسلسل مواقع دیتے رہے اور
منصور اختر بھی مستقل مزاجی سے ناکام ہوتے رہے.
بالکل اسی طرح امام الحق نے بھی کیا اور کپتان بابر اعظم کو ان ہی کی وجہ سے تنقید برداشت کرنی پڑی اور میچز
بھی ہارتے گئے. اب کپتانی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے.
بنگلہ دیش کے خلاف کل کے میچ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نواز کی جگہ سلمان آغا کو پہلی بار ورلڈ کپ میں
انٹری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. اسی طرح‌ نائب کپتان کی جگہ اسامہ میر کو کھیلایا جاسکتا ہے.