بلی علاج کرانے بچے کو اٹھائے اسپتال لے آئی

شیئر کریں:

ماں انسانوں کی ہو یا حیوانوں اور چرند پرند یا پالتو جانوروں کی، ماں تو پھر ماں ہوتی ہے۔
بلی اپنے بیمار بچے کو اٹھائے علاج کروانے اسپتال لے آئی۔

ترکی کے تاریخی شہر استنبول کے اسپتال میں بلی اپنے بیمار بچے کو منہ میں دبائے داخل ہوئی۔
وہاں موجود عملے نے فوری طور پر اس کی مددکی اور دونوں کا معائنہ کیا دودھ بھی پیش کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بے تاب ماں اپنے بچے کو نظر سے اوجھل نہیں ہونے دے رہی تھی ہر لمحے اس کے ساتھ موجود رہی۔

اسپتال کے عملے نے دونوں کی خاطر نواضع دودھ اور بسکٹس سے کی۔


شیئر کریں: