بلوچستان یونی ورسٹی کیوں‌ بند کی گئی؟

شیئر کریں:

بلوچستان یونی ورسٹی اچانک بند کر دی گئی. کوئٹہ کی بڑی یونیورسٹی کورونا وائرس کا اثر کم ہونے
کے بعدکھلی تھی اور امتحان ہو رہے تھے کہ بند کر دی گئی.

یونی ورسٹی انتظامیہ نے مین گیٹ پر نوٹس لگایا ہوا ہے کہ جامعہ بند کر دی گئی اور امتحان بھی اب نہیں‌ ہوں
گے اس کے لیے آئندہ تاریخ‌ کا اعلان کیا جائے گا.

یونی ورسٹی بند کرنے کی وجہ ناگزیر وجوہات بتائی گئی ہیں لیکن اس کی وجہ دو طلبہ کی گمشدگی ہے جس کے
بعد دیگر طلبہ نے دو روز سے یونی ورسٹی کے مین گیٹ‌پر دھرنا دیا ہے.

طلبہ کاکہنا ہے کہ ان کے ساتھیوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا اسی لیے انتظامیہ نے جامعہ کو ہی بند
کر دیا.


شیئر کریں: