بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،کیپٹن کاشف شہید 2 جوان زخمی

شیئر کریں:

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی دھماکے سے پاک فوج کا کیپٹن کاشف شہید اوردو جوان زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں گچک کے علاقے ٹوبو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا ئی۔
کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خضدار میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔


شیئر کریں: