بلتستان میں چہلم امام حسینؑ پر 100 ماتمی جلوس برآمد

شیئر کریں:


بلتستان ڈویژن میں 800 سے زائد مقامات پر مجالس کے بعد 100 کے قریب ماتمی جلوس برآمد ہوئے، اسکردو شہر کے مضافاتی علاقوں سے چہلم واک مشی کرتے ہوئے ہزاروں افراد مرکزی جامع مسجد پہنچے۔

گلگت بلتستان میں چہلم کے سب سے بڑے ماتمی جلوس سکردو شہر میں برآمد ہوئے جہاں ہزاروں عزادارن حسینی نے خانوادہ رسالت وامامت کو نوحہ خوانی، سینہ کوبی کرکے شہدائے کربلا کا پرسہ پیش کیا سکردو شہر میں علم اور ذوالجناح کے 70 سے زائد چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے شبیہہ قتل گاہ شریف پہنچ کر زیارت شہدائے کربلا و زیاررت اربعین بجا لانے کے بعد واپس اپنے اپنے مقامات کی جانب واپس روانہ ہوگئے۔


اس سے قبل اسکردو شہر کے مضافاتی علاقوں سے مجالس کے بعد چہلم واک مشی کرتے ہوئے ہزاروں افراد لبیک یا حسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد پہنچے جہاں نماز ظہرین کی ادائیگی۔ اس کے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوئے شہر میں سب سے پہلے امام بارگاہ کھرگرونگ اور امام بارگاہ نیو رنگاہ سے جلوس برآمد ہوئے۔ علم ذوالجناح کا ماتمی جلوس امام بارگاہ لسوپی سکمیدان سے برآمد ہوا جو قتل گاہ شریف میں نماز مغربین ادا کرنے کے بعد واپس اپنی منزل کی جانب گامزن رہے اور پھر رات 10 بجے کے قریب امام بارگاہ لسوپی میں اختتام پذیر ہوا۔


شیئر کریں: