بلاول اور شازین بگٹی کی ملاقات،قومی امور پر ساتھ چلنے پر اتفاق

شیئر کریں:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان بجٹ
اجلاس کے فوری بعد زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر شاہ زین بگٹی کے موقف کو سراہا۔
شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دور میں بلوچستان کو آغازِ حقوق کا خصوصی
پیکج ملا جبکہ پیپلز پارٹی نے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو نظر انداز
کرنا سلیکٹڈ حکومت کی ایک اور سنگین نااہلی ہے
ہم اس کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔


شیئر کریں: