بغیر کسی خوف کے زندگی کیسے انجوائے کی جاتی ہے؟

شیئر کریں:

ہمارے سماج میں لوگ کمفارٹ زون سے نکلنا نہیں چاہتے ،کمفارٹ زون سے نکلنے سے ڈرتے ہیں ،پہلے میں آپ کو سمجھا دیتا ہوں کہ یہ کمفارٹ زون کیا ہے ۔ مثال کے طور پر ایک بندہ ہے کسی میڈیا ہاوس میں کام کررہا ہے ،اسے وہ جاب پسند نہیں ،لیکن پھر بھی وہ کام کئے جارہا ہے ؟ کیوں ؟ کیونکہ اسے معلوم ہے مہینے کے اختتام پر سیلری ملے گی ،جس سے سارے خرچ پورے ہوجائیں گے ۔کام پسند نہیں ،لیکن سیلیری ملنی ہے ،اس لئے کام پسند ہو یا نہ ہو ،تنخواہ تو مل رہی ہے ،اسے کہتے ہیں کمفارٹ زون ۔۔۔جس سماج میں ہم رہتے ہیں وہاں تقریبا نوے فیصد لوگ ایسے ہیں جو کمفارٹ زون سے نکل نہیں پاررہے ،کام وہ کررہے ہیں جو پسند نہیں ،لیکن پیسہ آرہا ہے اس لئے رسک نہیں لیتے اور نہ ہی کمفارٹ زون سے نکلتے ہیں

ہم ہمیشہ نامعلوم سے ڈرتے ہیں ،اس بات سے ڈرتے ہیں کہ نوکری چھوڑ تو دوں لیکن معلوم نہیں آگے کیا ہوگا ؟ ہم ہمیشہ unknown سے ڈرتے ہیں اور زندگی کی ساری دلکشی اور مہم جوئی رسک میں ہے ۔۔۔زندگی کی ساری دلکشی unknown میں ہے ۔۔۔ہم زندگی کو تلاش کررہے ہیں کمفارٹ زون میں ۔۔۔۔کمفارٹ زون بھی ایک قید ہے ۔۔یہ قید ہی نہیں تو کیا ہے کہ مجھے بزنس کرنا پسند نہیں ،اندر سے میں آرٹسٹ قسم کا انسان ہوں ،لیکن شاپ پر بیٹھا ہوں کیوں ؟ کیونکہ پیسہ آرہا ہے ،اپنے کمفارٹ زون کو چھوڑنے کو تیار نہیں ۔

ہمارا مسئلہ ایک ہی ہے ہمیں معلوم ہے ایک ریس لگی ہے ،اس ریس میں سب بھاگ رہے ہیں ،کوئی گر رہا ہے ،کوئی بھاگ رہا ہے ،کوئی ہار رہا ہے ،کوئی جیت رہا ہے ۔۔ہم بھی اسی ریس کا حصہ بن جاتے ہیں؟ کیوں؟ کیونکہ مجھے پتہ ہے سب بھاگ رہے ہیں ،سب کو دھکے پڑ رہے ہیں ،اکیلا میں نہیں دھکے کھا رہا ہے ۔۔۔۔بہت سارے لوگ دھکے کھا رہے ہیں ،میں بھی دھکے کھارہوں ۔۔۔

کامیاب کون ہیں ؟ کامیاب وہ ہیں جو اس راستے پر رواں دواں ہے ،جس راستے پر کوئی نہیں چل رہا ہے ۔۔۔ایسے لوگوں کو نامعلوم کا کوئی ڈر نہیں ہوتا ،ایسے لوگوں میں fear of unknown نہیں ہوتا ۔۔۔بہادر لوگ اپنا راستہ خود تراشتے ہیں ،وہ کسی کے بنائے گئے راستے پر نہیں چلتے ۔۔۔

انسان کی ساری حقیقی کامیابی اور انجوائے منٹ کمفارٹ زون سے باہر ،زندگی کی ساری خوبصورتی رسک لینے میں ہے ،زندگی کی سارا adventure اپنے ہی بنائے گئے راستے پر چلنا ہے ۔۔۔۔

جو رسک سے نہیں ڈرتا ،کمفارٹ زون سے نکلنے سے نہیں ڈرتا ،جو اپنے بنائے گئے راستے پر چلنے سے نہیں ڈرتا ، وہی کامیاب ہے ،وہی کائنات کی دلکشی ہے اور وہی کائنات کی زندگی ہے۔۔۔۔رومی سے آئن سٹائن تک اور آئن سٹائن سے بل گیٹس تک یہ سارے کامیاب لوگ کون ہیں ؟ یہ وہ ہیں جنہوں نے اپنے لئے خود راستہ تراشا تھا ،کمفارٹ زون کو چھوڑا تھا ۔ رسک اور اڈونچر کے گھوڑے پر سوار ہوئے تھے یہ لوگ ۔۔۔اور کمال کردیا

بل گیٹس اور آئن سٹائن نے کچھ ایسا نہیں کیا جو کوئی اور نہیں کرسکتا ۔ ہر انسان جو چاہے وہ بن سکتا ہے ،ہر انسان میں ایک ایسا ٹیلنٹ ہے جو creation میں کسی اور کے پاس نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔ہر انسان میں ب تحاشا توانائی ہے ۔۔۔
بل گیٹس اور آئن سٹائن کیوں کامیاب ہو گئے ،کیونکہ انہوں نے رسک لیا ،کمفارٹ زون کو چھوڑا اور اڈونچر پر نکل گئے اور جو اڈونچر پر نکلتے ہیں ،وہ ہر صورت کامیاب رہتے ہیں ۔۔۔

کامیاب وہ ہیں جو زندگی میں کچھ ڈھنگ کا کام کررہے ہیں ،جو کمفارٹ زون سے نکل گئے ،fear of unknown سے نکل گئے ہیں ،ہم کون لوگ ہیں ،جو اپنی جیل میں قید ہیں ،اور وہاں بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں

You have to have courage to take a stand on what is right and what is wrong? You have to courge for risk and adventure ..

زندگی کو جو دلکش بناتے ہیں ،کبھی سوچا ان کی تھاٹ پراسس کیسے ہوتی ہے ؟ ان کی تھاٹ پراسس یہ ہوتی ہے کہ دنیا جو سوچ رہی ہے ،سوچتی رہے ،میں وہی کروں گا جو مجھے پسند ہے اور میں اسی سوچ پر چلوں گا جو سوچ مجھے پسند ہے ۔۔۔

کامیاب اور خوبصورت لوگ کون ہیں ؟

کامیاب اور خوبصورت لوگ وہ ہیں جو زندگی میں ہمیشہ کچھ الگ کرتے ہیں ،کچھ منفرد کام کرتے ہیں ،جو منفرد سوچ رکھتے ہیں ،جو بھیڑ چار کا حصہ نہیں ہوتے ،یہ لوگ وہاں نہیں دوڑتے جہاں سارے دوڑ رہے ہوتے ہیں ،کامیاب اور خوبصورت لوگ اپنا راستہ خود بناتے ہیں

کامیابی کیا ہے ؟ کامیابی یہ ہے کہ آپ کچھ الگ کررہے ہیں ،کچھ ایسا جو کوئی اور نہیں کررہا ،بل گیٹس نے کچھ الگ ہی کیا تھا ،فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے کچھ الگ ہی کیا تھا ،عبدالستار ایدھی نے کچھ الگ ہی کیا تھا۔۔۔اس لئے یہ کامیاب لوگ ہیں ۔۔۔۔کمفارٹ زون میں بیٹھ کر کامیابی نہیں ملتی بلکل ایسے ہی جیسے جیل میں بیٹھ کر آپ دنیا میں انقلاب نہیں لا سکتے ،کچھ بدلنا ہے تو اس کے لئے سب سے اہم چیز آزادی ہے ،آزاد کون ہے جو رسک لیتا ہے ،اڈونچرس ہے ،غلام کون ہے؟ جو کمفارٹ زون میں رہتا ہے ۔۔۔

جو سب کررہے ہیں ان سے کچھ الگ کرنے کا نام کامیابی ہے یا جو جو سب کررہے ہیں ،آپ بھی وہی کررہے ہو لیکن آپ کا path باقیوں سے الگ ہے ،باقی سب کا path ایک ہے لیکن آپ کا path اپنا ہے ،جو آپ نے خود تخلیق کیا ہے ۔۔۔

کمفارٹ زون سے نکلنا دنیا کے ہر انسان کے لئے ضروری ہے ،کمفارٹ زون سے آپ نکلو گے ،کوئی نیا اڈونچر کرو گے ،کچھ نیا کرنے کی کوشش کرو گے ،ممکن ہے آپ کامیاب ہوجاو ،ممکن ہے ناکام ہو جاو ،لیکن کم ازکم آپ کے اندر regret نہیں رہے گا کہ یار میں نے فلاں کام try نہیں کیا تھا ،وہ کر لیتا تو آج کہاں ہوتا

سماج کے ڈر سے کمفارٹ زون سے نہیں نکلو گے تو گھٹ گھٹ کر مر جاو گے ،پیسہ تو بے تحاشا ہوگا لیکن یہ نہیں معلوم ہوگا کہ اس پیسے کا یوز کیسے کرنا ہے ،زندگی کی دلکشی کو کیسے جینا ہے ؟ زندگی ہے کیا ؟

کمفارٹ زون سے نکلو گے تو ہی زندگی کے نئے نئے expereinces سے واسطہ پڑے گا ،نئے نئے رسک لو گے ،نئے نئے اڈونچر ہوں گے ،اپنا راستہ ہوگا ،ناکامی اور کامیابی دونوں سے آزادی ہوگی ۔۔۔کامیابی کا غلام بھی ناکام انسان ہے ۔ جس نے سوچ لیا کہ اسے ہر صورت کامیابی چاہیے،جب اسے کامیابی نہیں ملتی تو وہ suicide کرتا ہے ۔۔۔جو رسک لیتا ہے ،وہ رسک اپنے دم پر لیتا ہے ،اسے معلوم ہوتا ہے کامیابی کے بھی چانسز ہیں ،ناکامی کے بھی ، مجھے ان دونوں سے کوئی غرض نہیں ،مجھے سے زندگی کی دلکشی سے غرض ہے ،اڈونچر سے غرض ہے ۔۔

اپنے خواب کا تعاقب تو کرو ،کامیابی ملے گی یا نہیں ،کوئی نہیں جانتا ،لیکن کم از کم آپ نے اپنے ڈریم کو فالو تو کیا

ہم کیا چاہتے ہیں کہ کوئی ہمیں یہ surety دے دے کہ میں کمفارٹ زون سے تو نکل رہا ہے ہوں لیکن کیا مجھے کامیابی ملے گی یا نہیں ،ہم ہمیشہ surety چاہتے ہیں ،جو surety چاہتے ہیں وہ ہمیشہ fear of unknown کا شکار رہیں گے اور کبھی اپنے ڈریم کو فالو نہیں کر پائیں گے

اگر کوئی بھی آپ کا ڈریم ہے ،آپ کے اندر سے آرہا ہے ،یار یہ کام تو کرنا ہے زندگی میں ،چاہے جو ہوجائے ،تو بغیر کسی خوف کے وہ کام کریں

ہوسکتا ہے کامیاب ہوجاو ،کامیاب ہوگئے تو سوچو زندگی میں کتنی بڑی kick ملے گی ،کتنی خوشی ملے گی ۔۔۔

Life is too short to have regrets

Live life to the fullest
زندگی کو بھرپور طریقے سے جیو


شیئر کریں: