بغیرلائسنس گاڑی چلانے پر اب مقدمہ درج ہوگا

لاہور ہائی کورٹ نے بغیر لائسنس اور کم عمر گاڑیاں چلانے والوں کےخلاف مقدمات درج کرنے کاحکم دے
دیا. لائسنس کےبغیر سڑکوں پر گاڑیاں لانے سے روک دیا. عدالت نے بغیر لائسنس گاڑی رجسٹر کرنے پر
محکمہ ایکسائز سے بھی جواب طلب کرلیا.
لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کےمقدمے میں نامزد ملزم کےخلاف قتل کامقدمہ درج کرنے
کےخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پر ایس پی آپریشنز لاہور پیش ہوئے.
عدالت نے پوچھا اگر سڑکوں پر دس لاکھ گاڑیاں ہیں تو دولاکھ لائسنس کیسے ہیں۔
ایس پی نے کہا لاہور میں 73لاکھ گاڑیاں اور 13لاکھ لائسنس ہیں۔
عدالت نے پھر پوچھا لائسنس کےبغیر گاڑیاں چلانے والے تو کلنگ مشین ہیں۔ اس واقعہ کےبعد کتنے
لوگوں کےخلاف کاروائیاں کی گئیں۔
ایس پی گویا ہوئے اس واقعہ کےبعد 48مقدمات درج کرکےگرفتاریاں موقع سے کی گئیں۔ 19مقامات صرف
بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کےخلاف مقدمات درج کرانے کےلئےمخصوص کیے گئے ہیں۔
عدالت نے پوچھا ان والدین کےخلاف کیاکاروائی کی گئی جو اپنے بچوں کو گاڑیاں دے دیتے ہیں۔
ایس پی نے کہا ان کےخلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کےسیکشن 102کےتحت کاروائی کی جاتی ہے۔