برطانوی وزیراعظم کی طبعیت سنبھل گئی

شیئر کریں:

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن لندن کے سینٹ تھامس اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوسری رات بھی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں گزاری۔
ڈاکٹرز مسلسل ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے: https://bit.ly/3e0XzIVبرطانوی وزیر اعظم کا کورونا سے انتقال

برطانوی وزیر اعظم کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طبیعت سنبھل گئی ہے اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔

وزیر اعطم کے دفتر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کورونا وائرس پرہونے والا جائزہ اجلاس آئندہ ہفتے پیر تک ہو گا۔
بورس جانسن میں 27 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنصینہ کر لیا تھا۔
دس روز بعد انہیں اسپتال لایا گیاتھا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے 6 ہزار سے زائد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


شیئر کریں: