بختاور کیڈٹ کالج بینظیرآباد کا سنگ بنیاد رکھے جانے کا یادگار دن

شیئر کریں:

نواب شاہ سے اسد بخاری

بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز میں کالج کی سنگ بنیاد رکھنے کی یاد گار کے طور پر منایا گیا۔تقریب میں نواب شاہ شہر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز کا سنگ بنیاد 11 اکتوبر 2010 کو اس وقت کے صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری صاحب نے رکھا۔اس کالج کی تعمیر و ترقی میں محترمہ فریال تالپور صاحبہ کی ذاتی دلچسپی قابل تعریف ہے۔تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ شاہدہ پروین (بی او جی ممبر)ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیر آباد تھیں۔ان کے ساتھ ساتھ پروفیسر عبدالکریم بھٹی اور عبدالملک لاکھمیر صاحب نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز شام کو کیا گیا ۔کیڈٹس نے تقریب کے حوالے سے تقریر،ڈرامہ اور کالج کی تاریخ سے متعلق ڈاکیومنٹری پیش کی ۔پرنسپل بختاور کیڈٹ کالج برگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد امین ستارہ امتیاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آج کالج کے کامیابی کے پانچ سال مکمل ہو گے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہم پر خاص کرم کیا ہے کہ ہمیں ایک نعمت سے نوازہ ہے ۔پرنسپل صاحب نے مزید کہا کہ کالج نے نہایت کم عرصے میں دن دگنی رات چگنی ترقی کی ہے جس کا ثبوت پاکستان کے ہر حصے سے بچیوں کا اس کالج میں آناہے۔آپ نے کہا کہ میں والدین کا بھی مشکور ہو کہ جنہوں نے اپنی بیٹیاں بہترین تربیت کے لیے یہاں بھجیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی محترمہ شاہدہ پروین نے اپنی آرا کا اظہار کرتے ہوکہا کہ میں یہاں کا ڈسپلن اور اصول و ضوابط سے مزین کیڈٹس کی زندگی کو دیکھ کر نہایت خوش ہوئی ہے۔مجھے یہ اطمینان حاصل ہے کہ ہمارے ملک میں ایسے معیاری ادارے موجود ہیں اور خاص کر بچیوں کے لیے جو انہیں بہترین اور معیاری تعلیم مہیا کر رہے ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز بحثیت گرلز کیڈٹ کالج ان میں سر فہرست ہے۔ تقریب کا اختتام تمام معززین کو کالج سووینیرز دے کر کیا گیا۔


شیئر کریں: