بجلی کی طرح گیس کی قیمت بھی مزید بڑھا دی گئی

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی یقین دہانیاں کرانے والی نگراں حکومت بھی پچھلی حکومتوں کی طرح
عوام پر زیادہ سے زیادہ مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے.
بجلی کی طرح اب گیس کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کیا جانے لگا ہے. نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے
لیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد کر اضافہ کردیا گیا. نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا.
ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کےلیے نرخوں میں سو روپے فی ایم ایم بی
ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے.

گیس صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال کرنے والے گیس صارفین کے لیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے
فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے.
ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخ میں 300 روپے فی ایم ایم بی
ٹی یو اضافہ کیا گیا.
ماہانہ 60 مکعب میٹر پر 300 سے بڑھا کر 600 روپے، 100 مکعب میٹر پر 600 روپے ، 150 مکعب میٹر
پر 600 سے بڑھا کر 1200، 200 مکعب میٹر پر 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر
کی گئی ہے.

قائد اعظم کے پاکستان سے کھلواڑ کون کر رہا ہے؟

اسی طرح 300 مکعب میٹر گیس کے استعمال پر 1100 سے بڑھا کے 3 ہزار روپے اور 400 مکعب میٹر
گیس کے استعمال پر 15 سو روپے بڑھا کے 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر
دی گئی.