ڈیرہ اسماعیل خان سے توقیر زیدی
اپنے ویٹ میں پاکستان کا نمبر ون باکسنگ چمپین حبیب الرحمٰن میاں خیل مزدوری کرنے پر مجبور
کردیا گیا ہے۔ معروف باکسر حبیب میاں خیل کوئی بنگلہ یا جائیداد بنانے کے لئے مزدوری نہیں کر
رہا بلکہ آذر بائیجان میں ہونے والے انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے اسپانسر نہ ملنے پر مزدور بن کر
انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے پیسے جمع کر رہا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کا واحد پروفیشنل باکسر حبیب الرحمٰن 3-0 ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ جو صبح سے
شام تک سخت مزدوری کرتا ہے اور پھر شام کو کلب پریکٹس کرتا ہے حبیب الرحمٰن نے 24 اکتوبر
2022 سے آزربائیجان میں ہونے والے انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینا ہے جس کے لئے اس کو
اسپانسرشپ کی اشد ضرورت ہے۔
اسپانسرشپ نہ ہونے پر پاکستان کا نمبر ون باکسنگ چمپین حبیب الرحٰمن میاں خیل قلی، پانڈی بن کر
سخت گرمی میں مزدوری کرنے پر مجبور ہو گیا۔
اپنے روشن مستقبل سمیت ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے سوہانے خواب پورے کرنے کی خواہش
کے درمیان باکسنگ چمپین حبیب الرحٰمن میاں خیل کو غربت نے گھیر رکھا ہے۔ غم مستقبل نے
حبیب الرحٰمن میاں خیل کو اپنے کندھوں پر بوجھ اٹھانے پر مجبور کر دیا۔
باکسنگ چمپین حبیب الرحٰمن میاں خیل جو کبھی رینگ میں مخالف کو بیچھاڑ دیتا تھا مگر آزربائیجان میں
ہونے والے انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے سپانسر نہ ملا تو پیسے جمع کرنے کے لئے خود ہی میدان مزدوری
میں اُتر آیا۔
باکسنگ چمپین حبیب الرحٰمن میاں خیل قلی، پانڈی بن کر مزدوری کر کے کوئی بنک بیلنس، گاڑی بنگلہ
اور پلازے نہیں بنانا چاہتا ہے مگر کرکٹ کے کھلاڑیوں کی طرح چاہتا ہے تو صرف اور صرف ایک
اسپانسر۔ وہ اسپانسر جو اسے بین الاقوامی مقابلوں سپورٹ کر سکے۔