وزیرآباد سے ضمیر کاظمی
پنجاب میں ایک اور ظلم کی انوکھی داستان لکھی گئی ہے. جہاں سنگدل باپ خون آشام بھیڑیا بن گیا اپنے ہی لخت
جگر کو گولی مار کر قتل کر دیا واقعہ کو پولیس سے چھپانے کی غرض سے صبح سویرے جنازہ ادا کر کے
بیٹے کو دفنا دیا.
قتل کی واردات میں اہل خانہ بھی شامل ہیں قتل کے ثبوت مٹانے کی کوشش میں اہل خانہ پر بھی مقدمہ درج مقتول
کا چھوٹا بھائی پولیس نے حراست میں لے لیا اور والد فرار ہو گیا.
وزیرآباد کے علاقہ کوٹ یوسف میں خون کی ہولناک ہولی سگے باپ نے اپنے 38 سالہ شادی شدہ بیٹے کو گولی
مار کر قتل کر دیا. واقعہ وزیرآباد کے علاقہ کوٹ یوسف میں پیش آیا ہے جہاں بے رحم باپ گھریلو تنازعہ پر
درندہ بن گیا اور اپنے لخت جگر پر گولیاں برسا دیں تڑپتے ہوے بیٹے کو معاملہ چھپانے پر گھر میں ہی مقید
رکھا جہاں مقتول عامر باگڑی جاں کی بازی ہار گیا.
والد طفیل باگڑی نے واقعہ کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور صبح سویرے نماز جنازہ بھی ادا کر دیا پولیس کو
صبح مخبر کی اطلاع پر واقعہ کا علم ہوا تو پولیس نے چھاپہ مار کر مقتول کے چھوٹے بھائی سرفراز باگڑی کو
حراست میں لے لیا مرکزی ملزم باپ طفیل باگڑی موقع سے فرار ہو گیا.
پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا مقتول کے بھائی سرفراز، بھاوج صائقہ سرفراز،مدیحہ شعیب، شبنم
طارق کے خلاف قتل کی معاونت کرنے اور ثبوت مٹانے کے جرم میں دفعات کا اندراج کیا ہے.
والد کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے پولیس نے ملزم سرفراز کو حراست میں لے رکھا ہے جس سے مزید تفتیش
کی جا رہی ہے.
باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل، جنازہ پڑھا کے دفنا بھی دیا
