بالی ووڈ اداکار ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شیئر کریں:

بالی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔
انسٹا گرام پرورون دھون نے اپنی شادی کی تصویریں شیئر کی
اور اعلان کیا کہ یہ پیار باقاعدہ رشتے میں تبدیل ہو گیا ہے ۔
۔

اداکار کی شادی کی تقریبات مہاراشٹرا کے علی باغ کے مینشن ہاوس میں ہوئی
جہاں دونوں نے قریبی رشتے داروں اور فلمی شخصیات کے سامنے پھیرے لیے۔
ورون اور ان کے خاندان کے افراد نے منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے
دلہن نے شادی پر خود کے ہی ڈیزائن کردہ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔


شیئر کریں: