باراتی نہیں تو کیا دلہا راجہ نے شادی کی تقریب انسٹاگرام پر نشر کردی

شیئر کریں:

سعودی عرب کے دلہا نے اپنی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر براہ نشر کردی۔
عبدالرحمن عبدالوہاب نے اپنی شادی پر دوستوں کی بڑی دعوت کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن
کورونا کی وجہ سے بڑی تقریب نہیں کرسکے۔
دلہا میاں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے شادی ہال میں تقریب نہ کرسکا۔
شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست احباب ہی شرکت کرسکے۔

دلہا نے کہا کہ وہ اپنی شادی ملتوی کرسکتا تھا اور کورونا کی عالمی وبا کے خاتمے کے بعد شادی کی بڑی تقریب کرسکتا تھا۔
لیکن وائرس کی وجہ سے شادی سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا۔
وہ دوست احباب جو شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے
ان کے لیے انسٹاگرام پر شادی کی تقریب براہ راست نشر کی۔
انسٹاگرام پر تقریب نشر کرنے سے تمام دوست شادی کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
دلہا نے اپنے دوستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی شادی سادگی سے کریں اور اسے انسٹاگرام پر براہ راست نشر کریں۔


شیئر کریں: