پاکستان کو میچز جیتنے ہیں تو کپتان بابر اعظم کو اپنے رویے اور شخصیت میں بڑا بدلاؤ لانا پڑے گا. اگر کسی
بھی ٹیم کا کپتان انتہائی محتاط اور دفاعی کرکٹ کھیلے گا تو ٹیم بھی ایسا ہی کرے گی.
کوئی بھی ٹیم غیر ضروری دفاعی حکمت عملی سے میچ نہیں جیت سکتی. جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہو گی. ان خیالات
کا اظہار بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین گوتھم گھمبیر نے اپنے تبصرے مین کہا.
گوتھم گھمبیر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آتے ہیں انہیں اپنے دیگر ساتھیوں کے لیے
مثال بننا ہو گا. ایسا نہیں ہو سکتا کہ کپتان دفاعی حکمت عملی اختیار کرے اور باقی کھلاڑی جارحانہ کھیل کھیلیں.
کپتان کو میچ جیتنے کے لیے کھل کے کھیلنا ہو گا.
گوتھم گھمبیر نے پاکستان بھارت کے میچ کی مثال دی کہ اگر پاکستان کو 191 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوتا تو
شائد بابر اعظم محض یہ میچ جیتنے کی کوشش کرتے اور آخر اوور تک لے جاتے لیکن بھارت نے یہ میچ
30 اوورز میں بھی ختم کر دیا.
بابر اعظم کو اپنا رویہ اور شخصیت بدلنی ہوگی
