بابر اعظم ون ڈے کی تاریخ کے بڑے ریکارڈ سے محروم

شیئر کریں:

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتی مارجن سے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی لیکن کپتان بابر اعظم ون ڈے کی
تاریخ کے ایک بڑے ریکارڈ سے محروم رہ گئے. ویسٹ‌ انڈیز کی ملتان میں‌ کھیلے گئے دوسرے میچ میں‌ کارکردگی
مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 276 رنز کے تعاقب میں‌ صرف 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی.

پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر سے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے سنچری شراکت داری قائم کی. بدقسمتی
سے دونوں‌ بیٹسمین ہاف سنچریز کو فل سنچریز میں‌ نہیں‌ بدل سکے.

اس سے پہلے بابر اعظم مسلسل تین سنچریز بنانے کا اعزاز دو بار حاصل کر چکے ہیں لیکن اگر وہ سیریز کے
دوسرے میچ میں بھی سنچری بنا لیتے تو یہ بہت بڑا ریکارڈ ہوتا. ون ڈے کی تاریخ‌ میں‌ کوئی بھی بیٹسمیں مسلسل
چار سنچریز کبھی بنانے میں کامیاب ہوا تھا.

کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی ابھی بہت کرکٹ پڑی ہے اور انہیں توقع ہے کہ وہ سنگ میل بھی عبور
کر لیں. اس جیسے کئی ریکارڈ ان کے منتظر ہیں.

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو ملتان میں کھیلا
جائے گا. پاکستان کو سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستان سیریز کلین
سوئیپ کر جائے گا.


شیئر کریں: