بابر اعظم نے ویراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا. بابر اعظم نے بحیثیت کپتان محض
13 اننگز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنا لیے اس سے پہلے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے اسٹار
بلے باز اور کپتان ویراٹ کوہلی کے پاس تھا. انہوں نے یہ اعزاز 17 اننگز کھیل کر حاصل کیا تھا.
بابر اعظم ون اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں‌ ایک بعد دوسرا ریکارڈ اپنے نام کرتے جارہے ہیں اس وقت ہو ٹی ٹوئنٹی اور
ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین ہیں.
بابر اعظم اپنی کپتانی اور بیٹنگ کے لحاظ سے اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑیوں‌ کی فہرست میں‌ سب سے اوپر
قدم جمائے ہوئے ہیں. بابر اعظم کے پاس یہ بھی منفرد اعزاز ملتان ون میں‌ حاصل ہوا کہ وہ پہلے کپتان ہیں جنہوں
نے سنچریز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی.
ملتان ون ڈے میں ملتان کا پہاڑ‌ جیسا 300 سے رنز کا ہدف بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے آخری
اوور میں باآسانی حاصل کر لیا. اس طرح پاکستان کو ویسٹ‌انڈیز کے خلف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں‌
ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے.