بابر اعظم اور ویراٹ کوہلی ایک دوسرے کے دیوانے

بھارت اور پاکستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ‌ کوہلی اور بابر اعظم ایک دوسرے کے مداح ہیں. ویراٹ کوہلی کہتے
ہیں بابر اعظم سے ان کی پہلی ملاقات 2019 کے ایک روزہ ورلڈ کپ کے مانچسٹر میچ میں ہوئی.
“بابر اعظم نے مجھ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور ہم دونوں‌ بڑی دیر تک کرکٹ پر بات کرتے رہے”

این ڈی ٹی وی کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان حکومت کے تعلقات میں اونچ نیچ کی وجہ سے بہت زیادہ
کرکٹ تو نہیں کھیلی جاتی لیکن ایک دوسری ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں.
بابر اعظم بلاشبہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کے دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں. جنہوں
نے ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.

بھارت کے مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم بہتر ہوگئی

دنیائے کرکٹ میں دونوں بیٹسمینوں‌ کا اونچا مقام ہے. اور دونوں‌ ہی کھلاڑی ایک دوسرے کی بیٹنگ سے لطف اندوز
ہوتے ہیں. یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ سیاسی تناؤ کے باوجود پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹٰیموں کے کھلاڑی
ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں.
پاکستان اور بھار ت کی کرکٹ‌ ٹیموں کا مستقبل قریب میں ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو ٹکراؤ ہوگا. کرکٹ‌ کے
چاہنے والوں‌ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی.