ایشیا کپ 2023 کے گروپ فور میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہونے
کی اطلاعات میڈیا پر گردش کر رہی ہیں.
بھارت کے ٹی وی کی ویب سائڈ نے پاکستانی نیوز چینل بول کی ویب سائڈ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ
شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو بات چیت کے دوران ٹوکا جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا.
نسیم شاہ کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر؟
ویب سائڈ کے مطابق فائنل تک رسائی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں
ناقص کارکردگی پر جب بولنا شروع کیا تو شاہین آفریدی نے کہا سب کو قصور وار ٹہرانا ٹھیک نہیں جس نے
بری کارکردگی دیکھائی ہے اس کا نام لیا جائے. جس پر بابر اعظم نے جواب دیا مجھے ایک ایک کا معلوم
ہے کون اچھا اور برا کھیلا ہے.
ماحول گرم ہونے کے بعد بابر اعظم نے کسی سے بات نہیں کی اور پریس کانفرنس کرنے چلے گئے.
پاکستان نے ایشیا کپ کا شاندار آغاز کیا لیکن اپنی اس کارکردگی اور فتح کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں
بابر اعظم الیون ناکام رہی. اس طرح رسوائی لیے اور بڑے کھلاڑیوں کی انجری لیے ٹیم پاکستان لوٹی.